ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یڈی یورپا نے کرناٹک کے وزیر اعلی کے عہدہ سے دیا استعفی ، گورنر سے ملاقات کیلئے راج بھون پہنچے

یڈی یورپا نے کرناٹک کے وزیر اعلی کے عہدہ سے دیا استعفی ، گورنر سے ملاقات کیلئے راج بھون پہنچے

Mon, 26 Jul 2021 13:17:24    S.O. News Service

نئی دہلی ،26؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  گزشتہ کچھ دنوں سے چل رہی قیاس آرائی کے درمیان کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا نے پیر کو اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ۔ وہ گورنر سے ملاقات کرنے کیلئے راج بھون پہنچ گئے ہیں ۔ یڈی یورپا نے نے اپنے استعفی کی جانکاری ان کی سرکار کو 26 جولائی کو دو سال پورے ہونے پر منقعدہ ایک پروگرام میں دی ۔

بی ایس یڈی یورپا پہلے ہی اس بات امکان ظاہر کرچکے تھے کہ شاید 25 جولائی کو ان کا وزیر اعلی کے طور پر آخری دن ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو مرکزی قیادت انہیں جو بھی ہدایت دے گی ، وہ 26 جولائی سے اسی کے مطابق کام شروع کریں گے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا پر انہیں پورا بھروسہ ہے ۔ اعلی قیادت جو بھی ہدایت دے گی ، انہیں وہ منظور ہوگا۔ 

ہفتہ کو اس بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعلی عہدہ کا حلف لینے کے پہلے دن سے ہی انہوں نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ، لیکن وہ لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ایمانداری کے ساتھ کئے گئے کام کو لے کر مطمئن ہیں ۔

بی ایس یڈی یورپا نے گزشتہ روز کو کہا تھا کہ وہ اس عہدہ پر برقرار رہیں گے یا نہیں کل تک پتہ چل جائے گا ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اگلے دس سے پندرہ سالوں تک بھارتیہ جنتا پارٹی کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔ یدی یورپا کرناٹک کے لنگایت کمیونٹی سے آتے ہیں ۔ کمیونٹی میں ان کی اچھی گرفت مانی جاتی ہے 

وہیں کرناٹک کے نئے وزیر اعلی کی ریس میں بھی بی جے پی کے کچھ لیڈروں کا نام سامنے آرہا ہے ۔ ان میں پرہلاد جوشی ، بی ایل سنتوش ، سی ٹی راو ، ایم آر نرانی ، باسوراج بومئی ، اروند بیلاڑ اور باسن گوڑا پاٹل وغیرہ کے نام اہم ہیں ۔


Share: